۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں تین عذر بیان فرمائے ہیں جو قابل قبول نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ألخصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

ثَلاثَةٌ لا عُذرَ لِأحَدٍ فيها: أداءُ الأمانَةِ إلَى البَرِّ و الفاجِرِ ، و الوَفاءُ بِالعَهدِ لِلبَرِّ و الفاجِرِ، و بِرُّ الوالِدَينِ بَرَّينِ كانا أو فاجِرَينِ

امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:

تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے متعلق کسی کا قابل قبول نہیں ہے اور وہ تین چیزیں یہ ہیں:

1۔ صاحب امانت کو امانت پلٹانا، چاہے وہ نیک ہو یا برا

2 ۔ کسی سے کئے عہد وپیمان کو نبھانا، چاہے وہ شخص سے نیک ہو یا برا

3 ۔ ماں باپ سے نیکی و احسان کرنا، چاہے وہ اچھے ہوں یا برے۔

الخصال: 123/118

تبصرہ ارسال

You are replying to: .